اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت شروع ہوگیا۔اجلاس کے آغاز پر تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد معمول کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ وقفہ سوالات کے دوران مختلف وزارتوں سے متعلق ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ۔
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل 15 نکات پر مرحلہ وار غور کیا جائے گا جن میں قانون سازی، عوامی اہمیت کے حامل مسائل اور مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کرنا شامل ہے۔