ایس ایس پی آپریشنز کا گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی آپریشنز کا گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت میں گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایک اہلکار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آئی سی ٹی پولیس کے اہلکار عبادت گزاروں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی قاضی نے سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ چوکنا رہیں اور پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

قاضی علی رضا نے اس بات پر زور دیا کہ تمام عبادت گاہوں بالخصوص مذہبی اجتماعات کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ اہلکار کے مطابق حساس مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ پولیس کے مختلف یونٹس کے درمیان مؤثر رابطہ بھی برقرار رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور عبادت گاہوں کے تحفظ اور دارالحکومت میں پْرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے۔