پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اسلام آباد آمد پر ایران اور امریکی وفود کا خیرمقدم کیا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ا پنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد آمد پر ایرانی اور امریکی وفود کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ پاکستانی حکومت کے تعاون سے یہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور خطے میں مستقل امن کا باعث بنیں گے۔