ایل پی جی کی ریٹیل سطح پر قیمتوں کا تعین ضلعی حکومتیں یقینی بناتی ہیں، ترجمان اوگرا

ایل پی جی کی ریٹیل سطح پر قیمتوں کا تعین ضلعی حکومتیں یقینی بناتی ہیں، ترجمان اوگرا

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی ریٹیل سطح پر قیمتوں کا تعین ضلعی حکومتیں یقینی بناتی ہیں، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کر رہی ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ چیف سیکرٹریز تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کریں تاکہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔