اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا 5 جی ایئرپورٹ بن گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا 5 جی ایئرپورٹ بن گیا

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا 5 جی ایئرپورٹ بن گیا ہے،اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو تیز ترین 5 جی انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہوں گی جس سے لائیو سٹریمنگ، شفاف ویڈیو کالز اور تیز براؤزنگ ممکن ہو گئی ہے۔ ایئرپورٹ کی عمارت کے باہر اور آس پاس 5 جی سہولت فعال ہو چکی ہے۔ اندرونی ٹرمینل میں مکمل اور بہتر کوریج یقینی بنانے کے لئے ٹیکنیکل کام تیزی سے جاری ہے۔

جمعرات کوپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق فائیو جی کی یہ سہولت عنقریب ملک کے دیگر بڑے ایئرپورٹس پر بھی متعارف کرائی جائے گی۔ یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔