پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کا پہلا دور باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں براہِ راست مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک پہلی بار اس مرحلے پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں۔
ان انتہائی اہم مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جب کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں۔
(تفصیلات شامل کی جارہی ہیں)۔۔۔۔