انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر سے ملاقات

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر سے ملاقات

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر سے ملاقات کی اور پولیس محکمہ میں ان کی طویل اور مخلصانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے ڈی ایس پی ذوالفقار حیدر کی پیشہ وارانہ مہارت، دیانتداری اور اپنے کیریئر کے دوران فرائض سے وابستگی کو سراہا۔

ریٹائر ہونے والے افسر کو ان کی قیمتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دینے والے افسران محکمہ کے لئے قیمتی اثاثہ اور باعثِ فخر ہوتے ہیں۔انہوں نے ذوالفقار حیدر کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔