اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وی وی آئی پیز اور اہم تنصیبات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ ارسلان شازیب کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ سرکاری حکام نے ہفتے کے روز اے پی پی کو بتایا کہ اس ملاقات میں وی وی آئی پی سیکورٹی، حساس مقامات کی حفاظت، پروٹوکول ڈیوٹیوں اور مجموعی آپریشنل تیاری سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔آئی جی پی رضوی نے موجودہ سیکورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات اور حساس مقامات کے لیے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہم آہنگی بڑھائیں، مکمل طور پر چوکس رہیں اور کسی بھی سیکورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔آئی جی پی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی سکیورٹی اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنا اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔