اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے شمالی بحیرۂ عرب میں ہنگامی امدادی کارروائی کے دوران غیر ملکی عملے کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے انسانی جانوں کو بچانے میں مثالی کردار ادا کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مشکل حالات میں فوری ردعمل دینا اور کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کرنا پاک بحریہ کی عالمی معیار کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے،پاک بحریہ کے تمام افسران اور جوان مبارکباد کے مستحق ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
