امریکانے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیں گے ، ایرانی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے فون پر گفتگو

امریکانے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیں گے ، ایرانی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے فون پر گفتگو

تہران ۔6اپریل (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نےفرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا نے ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو ایران کی طرف سے فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی یہ دھمکی جنگی جرائم اور نسل کشی کو معمول بناناہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی انفراسٹرکچر پر حملے کی امریکی صدر کی دھمکیوں کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا اور تنازعہ کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔