علماء و مشائخ، ذاکرین، واعظین اور خطباء جمعۃ المبارک کو یوم تشکر و یوم دُعا کے طور پر منائیں،قومی پیغام امن کمیٹی

علماء و مشائخ، ذاکرین، واعظین اور خطباء جمعۃ المبارک کو یوم تشکر و یوم دُعا کے طور پر منائیں،قومی پیغام امن کمیٹی

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):قومی پیغام امن کمیٹی نے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، ذاکرین، واعظین اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ (کل) جمعۃ المبارک کو یوم تشکر و یوم دُعا کے طور پر منائیں۔

اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی یوم تشکر و یوم دُعا منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی پیغام امن کمیٹی کی سماجی رابطہ ایکس پر پوسٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوارڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی عبد الرحیم، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف واحدی، حافظ طارق، علامہ تو قیر عباس، ڈاکٹرآصف میر،

مفتی محمد کریم خان، مفتی یوسف کشمیری، پیر نقیب الرحمن، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا افضل حیدری اور دیگر نے علماء و مشائخ سے اپیل کی کہ وہ جمعۃ المبارک کو یوم تشکر و یوم دعا منائیں کہ اللہ رب العزت نے پاکستان کی قیادت کو یہ توفیق دی کہ پاکستان کی قیادت کی جدوجہد اور کوششوں سے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی اور عرب اسلامی ممالک اور ایران کے در میان تصادم رک گیا اور دعا کریں کہ یہ جنگ بندی مستقل ہو اور مسلم امہ کے در میان وحدت اور اتحاد پیدا ہو۔