اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت بخشی،مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت بخشی،مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت بخشی۔ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی انتہائی مثبت قدم ہے،جس نے نہ صرف کشیدگی کو کم کیا ہے بلکہ بے شمار قیمتی انسانی جانوں کو مزید تباہی سے بچالیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ اس موقع پر اللہ نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت بخشی۔انہوں نے دعا کی کہ یہ عارضی سیز فائر مستقل امن میں ڈھل جائے اور خاص طور پر مسلم امہ کے لئے اتحاد اور خوشحالی کا سبب بنے۔