علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر سپرنگ 2026 کے داخلوں کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر سپرنگ 2026 کے داخلوں کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی

سیالکوٹ ۔30 مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر سپرنگ 2026 کے داخلوں کی آخری تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو ایسے افراد کو بھی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکے ۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن حسن صفتین نے اپنے دفتر میں اساتذہ اکرام کے وفد سے خصوصی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ گھریلو خواتین، ملازمت پیشہ افراد، کاروباری حضرات اور وہ لوگ جو مالی مسائل یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے باقاعدہ سکول، کالج یا یونیورسٹی نہیں جا سکتے، ان کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک سنہری موقع فراہم کر رہی ہے جہاں وہ گھر بیٹھے کم خرچ میں معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حسن صفتین نے اساتذہ اکرام ، علماء کرام اور تمام صاحب رسوخ افراد، عوام سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو اس سنہری موقع سے فائدہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں تاکہ طلبہ زیادہ سے زیادہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنا مستقبل روشن بنائیں۔