علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک مختلف او ڈی ایل پروگرامز میں داخلوں اور انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں 15 اپریل 2026ء تک توسیع کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک مختلف او ڈی ایل پروگرامز میں داخلوں اور انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں 15 اپریل 2026ء تک توسیع کر دی

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک مختلف او ڈی ایل پروگرامز میں داخلوں اور انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں 15 اپریل 2026ء تک توسیع کر دی ہے۔

یہ فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں اور عیدالفطر کے باعث طلبہ کو درپیش مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق متعدد طلبہ بروقت داخلہ فارم جمع کروانے سے قاصر رہے تھے جس کے پیش نظر انہیں مزید موقع فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

داخلوں کی توسیع کا اطلاق میٹرک، انٹرمیڈیٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس پروگرامز، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور مختلف سرٹیفکیٹ کورسز پر ہوگا۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ نئی تاریخ سے قبل اپنے داخلے یقینی بنائیں۔مزید معلومات کے لیے طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا متعلقہ ریجنل آفس سے رابطہ کریں۔