اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 34.4 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اتوار کوترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران کوئٹہ اسپنی روڈ پر واقع کورئیر آفس میں گوجرانوالہ جانے والے 2 پارسلز سے گرین ٹی پیکٹس میں چھپائی گئی 17.60 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
ہزار خوانی چوک پشاور کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔دینہ نوکدار چوک کے قریب گاڑی سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔