اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نےضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل )منگل کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
منگل 31 مارچ کو اسلام آباد سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک NIH، ٹی اینڈ ٹی، بی کہو I، بی کہو II، ٹریٹ، گالف سٹی، پارک ویو، اتھل، شاہ پور فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بے نظیر بھٹو ہسپتال، طہماسپ آباد، ڈاکٹر حکمداد فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آر آئی سی، رحیم آباد فیڈرز ،چکوال سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک عبداللہ پور، سی ڈبلیو او، جلال پور، ساغر پور فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بگوال،
ہسنوٹ، چک یم، پڈیات، سوہان، ڈومیلی فیڈرز ، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بگوال تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائنز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 132 کے وی ٹی/ایل نیو واہ بہتر موڑاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سےبجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔