اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہر بھر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا۔ایک سرکاری اہلکار نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ سینئر افسران بھی آئی جی پی کے ہمراہ دورے پر تھے۔
آئی جی پی نے فیلڈ میں تعینات افسران سے ملاقات کی اور انہیں ان کے فرائض کی نوعیت اور حساسیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے چیکنگ سسٹم کو مزید سخت، موثر اور ہم آہنگ بنانے کے لیے مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی حفاظت ہم سب سے ذمہ داری ہے جس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہیں اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ آئی جی پی نے عملے کو شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار رکھنے کی بھی ہدایات کی۔