امریکہ: مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان، معمولاتِ زندگی متاثر

امریکہ: مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان، معمولاتِ زندگی متاثر

امریکہ اس وقت موسمِ سرما کی شدید لپیٹ ہے۔ مخلتف ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے اور لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔ کئی علاقوں میں چھ چھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ امریکہ میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے اب تک 34 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔


امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔
1امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔
کئی کئی فٹ برف پڑنے سے لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔ 
2کئی کئی فٹ برف پڑنے سے لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔ 
امریکہ کی ریاست نیو یارک میں اتوار کو برفانی طوفان کے بعد خون جما دینے والی سردی ہے۔ 
3امریکہ کی ریاست نیو یارک میں اتوار کو برفانی طوفان کے بعد خون جما دینے والی سردی ہے۔ 
نیو یارک کے شہر بفلو میں برفانی طوفان کے بعد گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ 
4نیو یارک کے شہر بفلو میں برفانی طوفان کے بعد گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ 
امریکہ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 
5امریکہ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 
امریکہ میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے اب تک 34 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ 
6امریکہ میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے اب تک 34 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ 
محکمہ موسمیات نے پیر کو مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ 
7محکمہ موسمیات نے پیر کو مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ 
شدید ٹھنڈ کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
8شدید ٹھنڈ کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق شدید برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
9حکام کے مطابق شدید برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برف باری کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
10برف باری کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہری برفانی طوفان کے بعد راستہ کلیئر کر رہا ہے۔
11شہری برفانی طوفان کے بعد راستہ کلیئر کر رہا ہے۔