کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 171 رنز کا ہدف

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 171 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

راچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابراعظم اور شرجیل خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے شرجیل خان نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

بابراعظم اور شرجیل خان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز کا وپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے شرجیل خان نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم نے41 اور جوکلارک نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ محمد نبی 15، عامر یامین 9، لیوس گریگرے 2 اور صاحبزادہ فرحان نے 8 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 شکار کیے۔ زمان، راشد، حفیظ اور شاہین آفریدی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہےکوشش کریں گےاچھی کرکٹ کھیلیں۔

Image

پی ایس ایل میں اب تک ہوئے مقابلوں میں کراچی کنگز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلےگئے جن میں سے 8 میچ کراچی کنگز نےجیتے۔

لاہور کے نام 5 میچز رہے، پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 3 کراچی نےجیتے اور 2 لاہور کےنام رہے۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 5 اور لاہور نے3 میچز جیتے۔

رواں سیزن میں کنگز اور قلندر نے تاحال کامیابی کا کھاتا نہیں کھولا، کراچی نے 2 میچز کھیلے ہیں جب کہ لاہور نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے