آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سکھر،شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجو داڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، جامشورو،سانگھڑ،سبی، تربت اورپنجگورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے ساتھ 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، مشرقی/ جنوبی بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر کشمیر ، شمال مشرقی / مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا ۔جمعہ کو روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :دادو ، جیکب آباد51، سبی ،تربت، شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ اور موہنجو داڑو 50،خیر پوراور سکرنڈ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔