صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزراءاور دیگر معززین کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزراءاور دیگر معززین کی ملاقات

نواب شاہ۔27مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے زرداری ہاوس نواب شاہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزرا اور دیگر معززین نے ملاقات کی۔

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق معززین نے صدرِ مملکت کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کے درمیان رہیں۔