اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے قوم اور امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں خالد حسین مگسی نے کہاکہ عید کے موقع پر ضرورت مند، مستحق اور نادار افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری قومی و دینی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔