بیجنگ۔25مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف (آج)پیر کو بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی عوامی جمہوریہ چین کے صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم کو گریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔چین کے وزیر اعظم ان کااستقبال کریں گے۔دونوںممالک کے وزرائے اعظم کی وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی۔ دونوں وزرائے اعظم پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔وزیراعظم وفد کے ہمراہ تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دین گے اور پھول رکھیں گے ۔ وزیر اعظم کی معروف چینی سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیرِ اعظم اعلیٰ چینی قیادت کے ہمراہ پاک۔چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments