کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،اویس احمد خان لغاری

کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اتوار کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگرد عناصر ایک بار پھر پاکستان کے امن کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر قوم اور ہماری بہادر افواج ان بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گی۔انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گا۔