وفاقی وزیر مزہبی امور و حج   مشاعر مقدسہ کا حج روانگی پلان پر اجلاس,عازمین حج انتظامات کا تفصیلی

وفاقی وزیر مزہبی امور و حج   مشاعر مقدسہ کا حج روانگی پلان پر اجلاس,عازمین حج انتظامات کا تفصیلی

مدینہ منورہ۔  نمایندہ نوائے وقت/ 

 پاکستان حج مشن مکہ المکرمہ کے العزیزیہ دفتر میں وزارتِ مذہبی امور و حج کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و حج نے کی۔ اجلاس میں عازمینِ حج کی مشاعرِ مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) روانگی پلان اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عازمین حج کو منیٰ اور عرفات میں فراہم کی جانے والی سہولیات، نقل و حمل، رہائش، رہنمائی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، تاکہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات اور منظم خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر مکہ مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، کوآرڈینیٹر مدینہ منورہ چوھدری کاشف حسین ڈپٹی سیکریڑی و حج پالیسی، جوائنٹ سیکریٹری احمد ندیم خان، محمد بخش سانگی، ڈائریکٹر مکہ المکرمہ عارف اسلم راؤ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔