دوسالوں میں صوبے بھر میں 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کا سرکاری سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان

دوسالوں میں صوبے بھر میں 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کا سرکاری سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور گزشتہ دو برسوں کے دوران صوبے بھر میں 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا ہے