پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی کارروائیاں، خلاف ورزی پر85 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی کارروائیاں، خلاف ورزی پر85 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد

گجرات ،22 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات رضوان سعید کی ہدایات پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، بیکریوں اور دکانوں کی چیکنگ کیلئے مجموعی طور پر 39 معائنے کیے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 19 فوڈ بزنس آپریٹرز کو بہتری نوٹسز جاری کئے گئے تاکہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر 9 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 85 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 33 کلوگرام زائدا لمعیاد اور ناقص اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ اور قانونی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔