آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ ،200 سے زائد جامعات کےوائس چانسلرز ،ڈین،رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ کی شرکت

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ ،200 سے زائد جامعات کےوائس چانسلرز ،ڈین،رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ کی شرکت

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):آئی ایس پی آر کے زیراہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کےوائس چانسلرز ،ڈین،رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نےشرکت کی۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم نے ورکشاپ کےشرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی۔خصوصی نشست میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اہم قومی وسماجی امورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔ خصوصی نشست میں ریاست سے محبت، وفاداری اورراز داری کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم کاشرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا،9اور10 مئی کی عظیم فتح کے بعد دنیا بھرمیں پاکستان کی عسکری قوت کا اعتراف کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں،معرکہ حق میں شاندارکامیابی کے بعد آج دنیا پاکستان کے موقف کواہمیت دے رہی ہے۔

ورکشاپ کےشرکا نے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔