ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس،غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس،غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایبٹ آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد،غیر قانونی تعمیرات،غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور شہری علاقوں میں محفوظ تعمیرات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام سرکاری و نجی عمارات کے بلڈنگ پلانز کی جانچ یقینی بنائی جائے جبکہ بغیر منظور شدہ پلان تعمیر ہونے والی عمارات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، نئی تعمیرات کے لیے پیشگی بلڈنگ پلان منظوری لازمی قرار دیتے ہوئے زیر تعمیر عمارات کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بغیر ماسٹر پلان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی اور غیر قانونی سوسائٹیز کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی،اجلاس میں خطرناک عمارات کے فوری معائنے،زرعی اراضی پر غیر قانونی پلاٹنگ کے سدباب اور فرد برائے نقشہ کے اجرا کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔