راولپنڈی اور پشاور میں اعزازی تقریبات کا انعقاد ، پاک فوج کے شہداءاور جوانوں کو شاندار خراج تحسین

راولپنڈی اور پشاور میں اعزازی تقریبات کا انعقاد ، پاک فوج کے شہداءاور جوانوں کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):راولپنڈی اور پشاور میں اعزازی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے شہداءاور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور پشاور میں شہداء، افسران اور جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اعزازی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔پروقار تقریبات میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور اعزاز حاصل کرنے والوں کے اہلِخانہ نے شرکت کی۔راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

پروقار تقریب میں 32 شہداءکے لواحقین نے تمغہ بسالت، 60 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 105 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 33 جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوانوں کو شاندار بہادری پر مبنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

پشاور میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پشاور میں منعقدہ تقریب میں 98 شہداء کے لواحقین نے تمغہ بسالت ، 6 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 19 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔تقاریب کے اختتام پر پاک افواج کے قومی دفاع اور سلامتی کیلئےغیر متزلزل عزم کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔