خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر، بالائی /زیریں خیبرپختونخوا اوربارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب جہلم 13، نور پور تھل 08، فیصل آباد 07، کروڑ (لیہ) 05، حافظ آباد 04، جھنگ 03، لاہور ائیرپورٹ، گوجرانوالہ، بہاولپور سٹی، قصور 02، جوہرآباد، نارووال، کوٹ ادو، شیخوپورہ، مری 01۔کشمیر: راولاکوٹ 09، گڑھی دوپٹہ 07، کوٹلی 05، مظفرآباد (ائیرپورٹ 04، سٹی 03) ، خیبرپختونخوا: پٹن 08،پاڑہ چنار 07، ڈی آئی خان (ائیرپورٹ 04، سٹی 01) ،بلوچستان: بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 46، نوکنڈی 43، جیکب آباد، نواب شاہ، تربت اور مٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔