نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ازبک تعلقات ، علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ سعیدوف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ثالثی میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔