معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد

پشاور ۔10مئی (اے پی پی):معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا اور کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

چیف سیکرٹری ،سول و عسکری افسران،طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شہداء کے بلند درجات اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔