اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کےعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکرنڈ،دادو46، نوکنڈی ، جیکب آباد ، موہنجو داڑو، شہید بینظیر آباد اورلاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔