وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام سے سکردو-4 روندو سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر وزیر حسن کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام سے سکردو-4 روندو سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر وزیر حسن کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سے سکردو-4 روندو سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر وزیر حسن نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر حسن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ ترقیاتی ایجنڈے، عوامی فلاحی منصوبوں اور خطے کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کو دیکھتے ہوئے عوام کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں، کیونکہ یہی جماعت گلگت بلتستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔وفاقی وزیرامیر مقام نے وزیر حسن اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

انجینئرامیرمقام نے کہا کہ وزیر حسن کی شمولیت نہ صرف حلقہ روندو بلکہ پورے گلگت بلتستان میں پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی اور اس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا پارٹی پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔