وفاقی حکومت نے شانگلہ کی مختلف تحصیلوں کے لئے 79 کروڑ 19 لاکھ روپے کے 18منصوبوں کو حتمی شکل د ے دی

وفاقی حکومت نے شانگلہ کی مختلف تحصیلوں کے لئے 79 کروڑ 19 لاکھ روپے کے 18منصوبوں کو حتمی شکل د ے دی

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی حکومت نے شانگلہ کی مختلف تحصیلوں میں تعمیر وترقی اور انہیں دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لئے 79 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کے 18منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے،یہ منصوبے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نگرانی میں پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

وزرات ہائوسنگ و تعمیرات کے ذرائع کے مطابق مالی سال26۔2025کی پہلی قسط کے تحت 5 منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن کی مجموعی مالیت 22 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ دوسری قسط میں 13 منصوبے شامل ہیں جن کی مالیت 57 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

وفاق کی جانب سے ان فنڈز سے شانگلہ کی تحصیل الپوری،تحصیل بشام،تحصیل مرتونگ،تحصیل پوران کی مختلف یونین کونسلز میں کچی اور پختہ سڑکیں،واٹر سپلائی سکیمیں،پروٹیکشن والز،سٹیل پلوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانا ہے۔ان منصوبوں کے لئے بڈنگ کا عمل 15 مئی 2026 کو ہوگا۔