معرکہ حق میں بھارتی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف دوست ممالک کاپاکستان کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی

معرکہ حق میں بھارتی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف دوست ممالک کاپاکستان کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):بھارتی جنگی جنون کیخلاف دوست ممالک نے پاکستان کے اصولی اور سچائی پر مبنی مؤقف کی مکمل حمایت کی،چین، ترکیہ،سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔تفصیلات کے مطابق دوست ممالک نے مودی کی سازش پہلگام فالس فلیگ پرآزادانہ اور شفاف تحقیقات کے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔چین جیسے آزمودہ دوست نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدد کا یقین دلایا،قابلِ اعتماد دوست ترکیہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے آخری سانس تک پاکستان کاساتھ دینے کا عزم دہرایا۔آذربائیجان نے بھارتی جارحیت ، شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور مذمت کی اور پاکستانی عوام کیساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیا۔ماہرین کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دیرینہ تعلقات کی عکاسی ہے ۔معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اوردوٹوک مؤقف کی عالمی پذیرائی سفارتی کامیابی اور سچائی کی جیت ہے ۔