پشاور، گاڑی میں مشکوک مسلح افراد گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پشاور، گاڑی میں مشکوک مسلح افراد گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):تھانہ ریگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں مشکوک مسلح افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ملنگ جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ تھانے کی حدود شاہی بالا میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک مسلح ملزمان ابرار خان اور وقاص خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، ایک عدد رائفل ، دو عدد پستول، متعدد کارتوس اور گاڑی تحویل میں لے لی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔