کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پاکستانیوں کا جذبہ اور پہچان ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پاکستانیوں کا جذبہ اور پہچان ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ یہ پاکستانیوں کا جذبہ اور پہچان ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ایک تنائو کی سی کیفیت رہی اور حکومت کو چند اہم فیصلے کرنے پڑے لیکن پاکستان سپر لیگ کے میچز بغیر شائقین کے ایسے ہی محسوس ہوئے ہیں جیسے خوشبو کے بغیر پھول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کی جذباتی وابستگی کو دیکھتے ہوئے باقی میچز میں اپنے جوش اور ولولے کے ساتھ شرکت کو ممکن بنایا جائے۔ اسٹیڈیمز کو بھر دیں، کراچی ، لاہور ہو یا پنڈی سٹیڈیمز میں شائقین کی آمد سے کرکٹ کے رنگ دوبارہ نکھریں گے اور پی ایس ایل کا اصل رنگ دوبارہ نظر آئے گا۔