وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری، 25 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکل تھانہ جات منتقل

وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری، 25 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکل تھانہ جات منتقل

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر جاری سرچ آپریشنز کے دوران 25 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کر دیئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 785 افراد،271 گھرانوں،30 دکانیں،13ہوٹل،347مو ٹرسائیکلوں اور 99 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 25 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر اطلاع دیں۔