چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا مختلف مقامات کا دورہ ، ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا مختلف مقامات کا دورہ ، ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کےٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دورے کے دوران سی ٹی او نے ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹریفک کی بہتر روانی یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی سفری دشواری سے بچانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لئے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہے اور شہریوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔