لاہور۔17اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالج طلبہ کیلئے الیکٹرو بس فیسلیٹی کی منظوری دید ی۔گوگل پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت کرائے گا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کالجز ایجوکیشن کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ کیلئے تمام اہل طلبہ کو وظیفہ دینے کا حکم دیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکمشت62949 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ ملیں گے،پنجاب کے 98 فیصد طلبہ کا سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے سرگودھا سمیت دیگر سکولوں میں بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے166 سرکاری کالجز میں نئی اور جدید ترین آئی ٹی لیب بنانے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں پنجاب کے کالجز میں پہلی مرتبہ پرنسپل، اساتذہ اور کالجز کیلئے کے پی آئیز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی کارکردگی کا تعین بھی کے پی آئیزکے مطابق کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوا زشریف نے منیارٹی طلبہ کومساوی بنیادوں پر اوپن میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے طلبہ سے گوگل سرٹیفکیشن کورسز کی400 سے ایک ہزار ڈالر تک فیس نہیں لی جائے گی۔سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سائبر سکیورٹی، اے آئی، بزنس انٹیلی جنس اور تین سے چھ ماہ کے دیگر کورسز کرائے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام کامرس کالجز کا یونیورسٹیوں سے الحاق کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کامرس کالجز کو یونیورسٹیوں سے الحاق کرنے کی منظوری دیدی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29اضلاع کے36 کامرس کالجز کو19 سرکاری یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائے گا،ہر کامرس کالج کا ضلع میں موجود سرکاری یونیورسٹی سے الحاق کیا جائے گا۔ بزنس، اکاونٹ، فنانس، بینکنگ، آئی ٹی اور ای کامر س سے متعلق بی ایس کے14 ڈسپلن پڑھائے جائیں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 30ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ کیلئے سمری پیش کی تھی۔پنجاب کے262 سرکاری کالجز کے 5282 طلبہ کیلئے فیزون میں23 کروڑ 80لاکھ روپے ہونہار سکالر شپ دیئے گئے۔فیز ٹو میں200 کالجز کے 4310 طلبہ کیلئے19 کروڑ چالیس لاکھ روپے کے سکالر شپ رکھے گئے۔365 گریجوایٹ طلبہ کو25 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ون میں38ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہوئے۔سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ٹو میں بصارت سے محروم اور دیگر سپیشل طلبہ کو بھی سکالر شپ ملیں گے۔سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کیلئے 142000 طلبہ نے اپلائی کیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں پیکٹا کے تحت گریڈ8 اسسمنٹ امتحانات میں 9لاکھ94 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔طالبات کی کامیابی کا تناسب92 فیصد اور طلبا کی کامیابی کا تناسب84 رہا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پہلی تین پوزیشنیں طالبات کو ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔