نئی ہاوسنگ سکیموں کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ہوگیا ہے،ذیشان رفیق

نئی ہاوسنگ سکیموں کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ہوگیا ہے،ذیشان رفیق

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے) کا اجلاس ہوا۔صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے عبداللہ نیئر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران سپیشل پلاننگ اتھارٹی کے انتظامی امور اور مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا قیام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے منظم پلاننگ وژن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اے مثالی گائوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں بھی معاونت کر رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس پی اے کی زیر نگرانی ماسٹر پلاننگ کے باعث قابل اعتماد ڈیٹابیس تیار ہوگیا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وائلیشن ڈیٹیکشن سسٹم کی فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے صوبہ بھر میں موثر مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔لینڈ زوننگ سے نئے پلانڈ شہروں کی آبادکاری کی راہ ہموار اور بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف شہریوں کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی چاہتی ہیں۔اِسی لئے پلاننگ سپورٹ سسٹم کو پنجاب حکومت کے ای بِز پورٹل سے منسلک ہے۔اب نئی ہاوسنگ سکیموں کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ہوگیا ہے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا دائرہ کار بتدریج وسیع ہو رہا ہے۔