واشنگٹن ڈی سی۔16اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحات کے پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یہ بات عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کہی،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت کو سراہا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحات کے پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا تسلسل معاشی ترقی کو برقرار رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لیے اہم ہوگا۔