برسلز۔14اپریل (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے لیے ترکیہ کی سفیر یپراک بالکان سے چانسری میں خیر سگالی ملاقات کی۔ منگل کو برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی صورتحال اور وسیع تر جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مراسم پر اطمینان کا اظہار کیا۔