اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے میاں کاشف ریاض کے والد چیئرمن سن رائز ٹیکسٹائل انڈسٹریز میاں ریاض احمد مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر منعقدہ دعائے خیر میں شرکت کی۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی معین الدین ریاض قریشی، سابق ممبر قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی شوکت حیات بوسن، سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس میاں حامد رضا بودلہ، میاں فضل احمد شیخ، میاں کاشف ریاض، میاں رحمان نسیم، ملک نعیم خان، ڈاکٹر محمد حارث، ملک خانی اعوان، ملک اسرار احمد اعوان، شیخ محمد وسیم اور میاں عامر نسیم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔