لاہور۔9اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے شیخ امتیاز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نئے بلدیاتی قوانین کے تحت کونسلرز کی نشستیں غیر جماعتی بنیادوں پر رکھنا غیر قانونی ہے۔