اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ عدالت جمعرات کو بند رہے گی، یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والی مقامی تعطیل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر کل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر عدالتی امور معطل رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے تمام افسران اور عملہ گھر سے کام کریں گے اور سٹیشن نہیں چھوڑیں گے جبکہ اسلام آباد کے علاوہ عدالت کی چاروں برانچ رجسٹریاں عدالتی اور انتظامی امور کے لئے معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔مزید برآں 10 اپریل کو عدالت پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بند رہے گی۔یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔