سینیٹ میں مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پیر سے جمع کرائے جائیں گے،پولنگ 23 اپریل کو ہوگی

سینیٹ میں مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پیر سے جمع کرائے جائیں گے،پولنگ 23 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا سے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ پیر سے شروع ہوگا جو دودن جاری رہے گا جبکہ پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوارں کی ابتدائی فہرست بدھ کو جاری کی جائے گی۔

ان کی جانچ پڑتال 10 اپریل جبکہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 13 اپریل تک کی جاسکیں گی جنہیں 15 اپریل تک نمٹایا جائے گا۔نظرثانی شدہ فہرست 16 اپریل کو جاری ہوگی۔کاغذات نامزدگی 17اپریل کو واپس لئے جاسکیں گے۔پولنگ 23 اپریل کو کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کی عمارت میں ہوگی۔