ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر پہلے زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جو پاکستان سمیت افغانستان ، تاجکستان اور گردونوح کے ممالک میں محسوس کیا گیا ، دوسرے زلزلے کی شدت 6.3 درجہ ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 190کلومیٹر گہرائی میں تھا اور36.48 درجے شمالی ارض بلد اور 70.94درجے مشرقی طول بلد میں ریکارڈ کیا گیا۔زلزلہ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات 9:13منٹ پر آیا۔ شہری گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔